ہندوستان کے سابق صدرعبدالکلام کا انتقال

ہندوستان کے سابق صدر اور عالمی شہرت یافتہ سائنس دان ڈاکٹر عبدالکلام 83 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے سابق صدر اور عالمی شہرت یافتہ سائنس دان ڈاکٹر عبدالکلام 83 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق آئی آئی ایم شیلونگ میں ایک تقریب کے دوران ہندوستان کے سابق صدر کو اچانک دل کا دورہ پڑا جس سے وہ وہیں گرپڑے اور انہیں انتہائی تشویشناک حالت میں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ انتقال کرگئے۔

ڈاکٹر عبدالکلام  ہندوستان کے 11 ویں صدر کی حیثیت سے 25 جولائی 2002 سے 25 جولائی 2007 تک اپنے منصب پر فائز رہے ان کی وجہ شہرت ان کی سائنس کے میدان میں خدمات تھیں۔ ڈاکٹر عبدالکلام نے ہندوستانی خلائی اور میزائل ٹیکنالوجی کو وسیع کرنے اور انہیں جدید بنانے میں بہت کام کیا اور جدید  ہندوستانی خلائی مشن ان ہی کا مرہون منت ہے جب کہ انہوں نے بھارتی ایٹمی پروگرام میں بھی اپنا اہم کردار ادا کیا جس کے بعد ہندوستان  1998 میں ایٹمی طاقت بنا، اپنی اس مہارت کے سبب ڈاکٹر عبدالکلام بھارت میں ’’میزائل مین‘‘ کے نام سے مشہور تھے۔

News Code 1856937

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 8 =