1 فروری، 2016، 12:02 PM

انٹرنیٹ پر لفط " محمد" زیادہ سرچ کرنے والا لفظ بن گیا

انٹرنیٹ پر لفط " محمد" زیادہ سرچ کرنے والا لفظ بن گیا

مغربی ممالک میں اسلام کے خلاف غلط پروپیگنڈے کے باوجود انٹرنیٹ پر لفط ’’محمد‘‘ سب سے زیادہ سرچ کرنے والا لفظ بن گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  مغربی ممالک میں اسلام کے خلاف غلط پروپیگنڈے کے باوجود انٹرنیٹ پر لفط ’’محمد‘‘ سب سے زیادہ سرچ کرنے والا لفظ بن گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق عالمی شہرت یافتہ بلاگ پیپل کین چینج دی ورلڈ کی طرف سے اپنی حالیہ پوسٹ میں اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے کہ رمضان المبارک میں دنیا بھر میں استعمال ہونے والے سرچ انجن گوگل پر صارفین کی طر ف سے سرچ کیے جانے والے الفاظ میں لفظ " محمد "  کوسب سے زیادہ سرچ کیا گیا ہے۔عالمی شہرت یافتہ سوشل میڈیا ایجنسی میڈیا ڈورکی ایک تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق عالمی مذاہب میں لفظ اسلام انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ سرچ کیا گیا جب کہ دوسرے نمبر پرعیسائیت اور تیسرے نمبر پر لفظ یہودیت سرچ کیا گیا۔

News ID 1861497

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha