امریکہ کے جنگلات میں لگی آگ بجھانے کے دوران  تین فائر فائٹرز ہلاک

امریکہ کی مغربی ریاستوں کے جنگلات میں لگی آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں ۔واشنگٹن کے جنگلا ت میں آگ بجھانےکےدوران تین فائر فائٹرز ہلاک اور چار زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کی مغربی ریاستوں کے جنگلات میں لگی آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں ۔واشنگٹن کے جنگلا ت میں آگ بجھانےکےدوران تین فائر فائٹرز ہلاک اور چار زخمی ہوگئے ہیں۔ واشنگٹن اور کیلی فورنیا سمیت مغربی ریاستوں کے جنگلات میں لگی آگ پر ایک ہفتے سے زائد وقت گزرنے کے باوجود قابو نہیں پایا جاسکا ہے ۔آگ نے وسیع رقبے پر پھیلے جنگلات کو لپیٹ میں لے لیا ہے۔امدادی کارکن اور فائر فائٹرز کے سیکڑوں اہلکار آگ بجھانے میں مصروف ہیں جب کہ ہیلی کاپٹرز اور طیاروں کے ذریعے کیمیکل پھینک کر بھی آگ بجھانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ آگ سے جنگلات کے قریب مکانات بھی متاثر ہوئے ہیں اور کئی خاندان اپنا گھر چھوڑنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ کیلیفورنیا میں حکام نے قریبی آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقلی کی ہدایات جاری کردی ہیں ۔

News Code 1857522

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha