ایئر انڈیا کا ایک کارکن جہاز کے انجن میں پھنس جانے کی وجہ سے ہلاک

ہندوستان میں ممبئی ایئرپورٹ پر بھارتی مسافر بردار جہاز کے انجن میں حادثاتی طور پر پھنس جانے کے بعد ایئر انڈیا کا ایک کارکن ہلاک ہو گیا ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان میں ممبئی ایئرپورٹ پر بھارتی مسافر بردار جہاز کے انجن میں حادثاتی طور پر پھنس جانے کے بعد ایئر انڈیا کا ایک کارکن ہلاک ہو گیا ہے ۔ فرسٹ پوسٹ ڈاٹ کام میں شائع خبر کے مطابق بھارتی ایئر انڈیا ٹیکنیشن روی سبرامانین پارک کئے گئے جہاز کے ا نجن میں پھنس جانے کے باعث ہلاک ہو گیا ۔ جہاز اے آئی 619نے جب ممبئی سے حیدرآباد کے لئے اُڑان بھرنے کے لئے پارکنگ کی جگہ سے خود کو پیچھے دھکیلنا شروع کیا تو ٹیکنیشن روی کو انجن نے اندر کھینچ لیا اور مارا گیا ۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق مرنے والے ٹیکنیشن کے جسم پر متعدد زخم آئے ہیں ۔ ایئرپورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لاش ابھی تک انجن میں پھنسی ہوئی ہے اور اسے باہر نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔

News Code 1860377

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 6 =