بلوچستان کے ضلع خضدار میں سیلابی ریلے میں 9 افراد ہلاک

بلوچستان کے ضلع خضدار میں سیلابی ریلے میں بہہ کر 9 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ مزید افراد کے بہہ جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ  بلوچستان کے ضلع خضدار میں سیلابی ریلے میں بہہ کر 9 افراد ہلاک  ہوگئے جب کہ مزید افراد کے بہہ جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔ اطلاعات مطابق خضدار میں شاہ نورانی کے علاقے گلو گوٹھ میں موسلا دھار بارش کے باعث مقامی ندی میں سیلابی ریلا آگیا جس نے ندی کے قریب مکانات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جب کہ سیلابی ریلے میں بہہ کر 9 افراد ہلاک  ہوگئے جب کہ مزید افراد کے بہہ جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔ڈپٹی کمشنر خضدار کے مطابق سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں اور ممکنہ طور پر بہہ جانے والے مزید افراد کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

News Code 1855573

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha