بھارت میں عملے کے 2ارکان کے درمیان جھگڑے پر فلائٹ 2گھنٹے تاخیر کا شکار

بھارتی ایئر لائن میں عملے کے 2ارکان کے درمیان جھگڑے پر فلائٹ 2گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی ،مسافروں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ جبکہ حکام نےدونوں ارکان کو معطل کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  بھارتی ایئر لائن میں عملے کے 2ارکان کے درمیان جھگڑے پر فلائٹ 2گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی ،مسافروں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ جبکہ حکام نےدونوں ارکان کو معطل کردیا ہے۔ایئر لائن کی فلائٹ نئی دہلی سے کوچی جا رہی تھی ،جب کیبن کے عملے کے دو ارکان آپس میں جھگڑ پڑے۔جس کا خمیازہ مسافروں کو بھگتنا پڑا۔پرواز دو گھنٹے تاخیر کا شکار رہی ۔ طیارے میں پارلیمانی ارکان اور اعلیٰ وزراء بھی سوار تھے ۔حکام نے دونوں ارکان کو معطل کرکے سخت کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔

News Code 1862445

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha