13 ستمبر، 2015، 12:15 AM

زیرزمین ایندھن کے تمام ذخیرے ختم ہونے سے کئی شہر ڈوب جائیں گے

زیرزمین ایندھن کے تمام ذخیرے ختم ہونے سے کئی شہر ڈوب جائیں گے

برطانوی اخبار دی انڈیپینڈینٹ کی رپورٹ کے مطابق اگر دنیا نے زیرزمین ایندھن کے تمام ذخیرے استعمال کرلئے، تو کئی شہر پانی میں ڈوب جائیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے برطانوی اخبار دی انڈیپینڈینٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اگر دنیا نے زیرزمین ایندھن کے تمام ذخیرے استعمال کرلئے، تو کئی شہر پانی میں ڈوب جائیں گے۔
اخبار کے مطابق اگر دنیا نے زیرزمین موجود تیل کے تمام ذخائر جلادیئے تو لندن، نیویارک، ہانگ کانگ اور ٹوکیو سمیت کئی شہر پانی میں ڈوب جائیں گے۔ محققین کا کہنا ہے کہ اگر زیر زمین موجود کوئلے، تیل اور گیس کے تمام ذخائر جلادیئےجائیں تو عالمی درجۂ حرارت اپنی انتہا کو جاپہنچے گا اور انٹارکٹک آئس شیٹ پگھل جائے گی۔ جس کے نتیجے میں سمندر کی سطح ساٹھ میٹر تک بلند ہوگی اور دنیا بھر میں ایک ارب سے زائد لوگوں کے گھر پانی مٰیں ڈوب جائیں گے۔
انٹارکٹک آئس شیٹ کے جس حصہ پر سب سے زیادہ توجہ مرکوز رکھی جاتی ہے،وہ مغرب میں واقع ہے اور وہاں برف کے پگھلنے کا عمل زیادہ ہے۔ یہ پہلی تحقیق ہے جو ظاہر کررہی ہے کہ مغربی انٹارکٹک آئس شیٹ پر مغربی ہی نہیں بلکہ مشرقی حصے پر بھی ایندھن کے جلنے کے اثر ات ہوتے ہیں۔

پروفیسر اینڈرز لیورمین  کے مطابق انٹارکٹک آئس شیٹ پر پہلے ہی برف پگھلنے کا عمل بہت زیادہ ہے، لیکن اگر ہم ٹوکیو، ہانگ کانگ، شنگھائی، کلکتہ، ہیمبرگ، اور نیویارک کو اپنے ثقافتی ورثے کے طور پر قائم رکھنا چاہتے ہیں تو ہمیں ایسٹ انٹارکٹیکا پر بھی توجہ دینا ہوگی۔

News ID 1858095

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha