30 اگست، 2015، 12:44 AM

لیبیا میں تارکین وطن کی کشتی سے 82 لاشیں برآمد

لیبیا میں تارکین وطن کی کشتی سے 82 لاشیں برآمد

لیبیا میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کے بعد82لاشیں نکالی جاچکی ہیں جبکہ دو کشتیوں میں سوار تقریباً پانچ سو مسافروں میں سے بیشتر کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لیبیا میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کے بعد82لاشیں نکالی جاچکی ہیں جبکہ دو کشتیوں میں سوار تقریباً پانچ سو مسافروں میں سے بیشتر کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔  اس اندوہناک حادثے میں ہر طرف لاشیں بکھر گئیں،ریڈ کریسنٹ حکام کے مطابق جمعرات کو روانہ ہونے والی پہلی کشتی میں تقریباً سو افراد اور دوسری کشتی میں تقریباً چار سو مسافر سوار تھے، ریسکیو آپریشن میں بیاسی لاشیں پانی سے نکال لی گئیں،حادثے کے فوراً بعد کئی لاشیں کوسٹ گارڈز کے پاس مناسب لائٹس نہ ہونے کی وجہ سے نکالی نہ جاسکیں، ڈوب کر ہلاک ہونے والوں میں پاکستان، شام، مراکش اور بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں۔ ایک سو اٹھانوے مسافروں کو بچالیا گیا، دو سو مسافر اب بھی لاپتہ ہیں۔ تارکین وطن کی کشتیاں جمعرات کو لیبیا کے ساحل کے قریب مرکزی لانچ پیڈ، زوارا کوسٹ چھوڑنے کے بعد ڈوب گئی تھیں۔

News Code 1857758

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha