مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لیبیا کے ساحل کے قریب تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 84 افراد ڈوب گئے تاہم 26 کو بچالیا گیا جب کہ ڈوبنے والے دیگر افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔
اطلاعات کے مطابق سمندر کے راستے یورپ جانے کی کوشش میں لیبیا کے ساحل کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کے باعث 110 افراد سمندر میں ڈوب گئے جن میں سے 26 کو بچالیا گیا جب کہ 84 افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔ عالمی ادارہ برائے مہاجرین کا کہنا ہے کہ کشتی میں سوار تمام افراد مغربی افریقہ کے مختلف ممالک کے شہری ہیں جنہیں لیبیا کے ساحل کے قریب سے گزرنے والے اٹلی کے جہاز نے ریسکیو کرتے ہوئے اٹلی کے جزیرے پر منتقل کردیا تاہم دیگر افراد کے ڈوب کر ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔
آپ کا تبصرہ