مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بحیرہ روم میں ایک تارکین وطن کی کشتی سے 55لاشیں ملی ہیں۔ اطالوی کوسٹ گارڈز کے مطابق لیبیا سے آنے والی کشتی پر 55افراد کی پائی گئیں ہیں۔ سویڈن کے بحری جہاز کی مدد سے ریسکیو آپریشن کیا گیا، جس کے دوران کشتی میں سوار 430افراد کو زندہ نکال لیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ان تمام افراد کی موت کشتی میں گیس بھر جانے کے باعث دم گھٹنے سے واقع ہوئی ہے۔ اطالوی کوسٹ گارڈ کے مطابق اس سے پہلے بحیرہ روم میں گزشتہ روز 10ریسکیو آپریشنز کے دوران 3000تارکین وطن کو بچا لیا گیا تھا۔
بحیرہ روم میں ایک تارکین وطن کی کشتی سے 55لاشیں ملی ہیں۔ اطالوی کوسٹ گارڈز کے مطابق لیبیا سے آنے والی کشتی پر 55افراد کی پائی گئیں ہیں۔
News ID 1857698
آپ کا تبصرہ