23 جون، 2015، 12:23 AM

کراچی میں شدید گرمی میں 350 افراد ہلاک

کراچی میں  شدید گرمی میں 350 افراد ہلاک

پاکستان کے شہر کراچی میں شدید گرمی کی لہرسے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 350 ہوگئی ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی میں  شدید گرمی کی لہرسے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 350 ہوگئی ہے ۔ بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کے بعد شہر کے مختلف سردخانوں میں میتوں کیلئے جگہ کم پڑگئی ۔

اطلاعات کے مطابق قیامت خیز گرمی، بدترین لوڈشیڈنگ اور حبس کے باعث شہرمیں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 350 تک پہنچ گئی۔ کراچی کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال جناح اسپتال کی ترجمان ڈاکٹرسیمی جمالی کے مطابق اسپتال میں اب تک 141 میتیں لائی گئی ہیں۔ عباسی شہید اسپتال میں  24 گھنٹے کے دوران 69 میتیں لائی گئی جب کہ کے ایم سی اسپتالوں میں گرمی سے اموات کی تعداد 67 ریکارڈ کی گئی ہے اور قطر اسپتال میں 24 گھنٹے کے دوران 23 میتیں لائی گئیں اس کے علاوہ لیاقت نیشنل میں 22 اور انڈس اسپتال میں 17 افراد کی لاشیں لائی گئی ہیں۔

News ID 1856057

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha