مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی میں 2 دن سے جاری شدید گرمی کی لہرسے 123 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ ڈی ہائیڈریشن اورلولگنے کے باعث متعدد افراد شہر کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ جناح اسپتال میں 85 اور عباسی شہید اسپتال میں 30افراد چل بسے جب کہ سول اسپتال میں 8 افراد انتقال کرگئے، ڈی ہائیڈریشن اورلولگنے کے باعث متعدد افراد شہر کے مختلف اسپتالوں میں اب بھی زیرعلاج ہیں، انچارچ شعبہ حادثات سیمی جمالی کا کہنا تھا کہ متعدد اموات ڈی ہائیڈریشن اور دماغ کی رگ پھٹنے کے باعث ہوئی ہیں۔
آپ کا تبصرہ