کراچی میں ڈاکو نجی بینک سے  رقم لوٹ کر فرار

پاکستان کے شہر کراچي میں ابوالحسن اصفہانی روڈ پر ڈاکو نجی بینک سے 35 لاکھ روپے سے زائد رقم لوٹ کر فرار ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچي میں ابوالحسن اصفہانی روڈ پر ڈاکو نجی بینک سے 35 لاکھ روپے سے زائد رقم لوٹ کر فرار ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے ابو الحسن اصفہانی روڈ پرواقع نجی بینک کا عملہ جب اپنے مقررہ وقت پر بینک میں پہنچا تو وہاں مسلح ڈاکو پہلے سے ہی موجود تھے جنہوں نے انہیں یکے بعد دیگرے یر غمال بنالیا۔ بعد ازاں ڈاکو بینک میں موجود 35 لاکھ 40 ہزار روپے لوٹ کر باآسانی فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق بینک میں تعینات سکیورٹی گارڈ بھی مبینہ طور پر ڈاکوؤں سے ملا ہوا تھا جس نے انہیں رات کو ہی بینک میں بلالیا۔ بینک کے تمام سکیورٹی گارڈز کو شامل تفتیش کرلیا ہے،

News Code 1856431

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha