23 جولائی، 2015، 1:19 PM

پیرس میں پی آئی اے کو 44 لاکھ روپے کا جرمانہ

پیرس میں پی آئی اے کو 44 لاکھ روپے کا جرمانہ

پیرس جانے والی پاکستان کی قومی ایئر لائن کی پرواز کے عملے نے ملکی خزانے کو 44 لاکھ روپے کا نقصان پہنچادیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پیرس جانے والی پاکستان کی قومی ایئر لائن کی پرواز کے عملے نے ملکی خزانے کو 44 لاکھ روپے کا نقصان پہنچادیا ہے۔   اطلاعات کے مطابق گزشتہ برس ستمبر میں لاہور سے پیرس جانے والی قومی ایئر لائن کی پرواز نے ایئرپورٹ پرکرفیو کے اوقات کی خلاف ورزی کی تھی۔ واقعہ کی تحقیقات کے بعد ایئر پورٹ انتظامیہ نے پی آئی اے پر 40 ہزار یورو جرمانہ عائد کیا جو پاکستانی کرنسی میں 44 لاکھ 60 ہزار 500 روپے بنتے ہیں۔ واضح رہے کہ کچھ ماہ قبل پی آئی اے کی پرواز کا عملہ سفری داخلے کی تجدید کے بغیر ہی جدہ ایئرپورٹ پہنچ گیا تھا جس پر بھی فضائی کمپنی کو تحریری معافی مانگنے کے علاوہ جرمانہ بھی ادا کرنا پڑا تھا۔

News ID 1856823

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha