23 جولائی، 2015، 12:42 PM

اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کی عمر لمبی ہوتی ہے

اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کی عمر لمبی ہوتی ہے

امریکہ میں کی گئی ایک تحقیق سے یہ دلچسپ حقیقت سامنے آئی ہے کہ کسی شخص کی لمبی عمر کا تعلق اس کی اعلیٰ تعلیم سے بھی ہوسکتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں کی گئی ایک تحقیق سے یہ دلچسپ حقیقت سامنے آئی ہے کہ کسی شخص کی لمبی عمر کا تعلق اس کی اعلیٰ تعلیم سے بھی ہوسکتا ہے۔ امریکی ماہرین نے 1986 سے 2006  تک امریکہ میں ہونے والی اموات اوران کی تعلیم پرغورکیا جن میں یہ افراد 1925، 1935 اور1945 میں پیدا ہوئے تھے جب کہ اس تحقیق میں موت کی وجوہات مثلاً کینسر اور دل کے امراض کا بھی جائزہ لیا گیا تھا جس سے معلوم ہوا کہ اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد نے طویل عمرپائی اوران کے مقابلے میں واجبی تعلیم والے افراد جلد ہی دنیا سے رخصت ہوجاتے ہیں۔

ماہرین نے سگریٹ پینے والے افراد کی اموات کا جائزہ لیتے ہوئے اس کا موازنہ آج سگریٹ پینے والوں کی مستقبل میں ممکنہ اموات سے کیا اور اس دوران ماہرین کا کہنا تھا کہ اگر آج کالج میں پڑھنے والے افراد کو بیچلرز تک تعلیم دی جائے تو مستقبل میں ایک لاکھ سے زائد اموات کو روکا جاسکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق 2010 میں امریکہ  میں ہونے والی ایک لاکھ 45 ہزار سے زائد اموات کو بھی ٹالا جاسکتا تھا اگر انہیں ہائی اسکول یا کالج کی سطح تک تعلیم دی جاتی۔

ماہرین نے اس دلچسپ حقیقت کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ تعلیم یافتہ افراد مثبت، پراعتماد اور صحت کے بارے میں زیادہ معلومات رکھتے ہیں اور ان کا معیارِ زندگی بہتر ہوتا ہے جو ان کی طویل عمر کا راز ہے اس لیے صحت سے متعلق پالیسیاں بناتے ہوئے اعلیٰ تعلیم کو بھی شامل کیا جانا چاہیے۔ 

News ID 1856819

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha