کراچی میں تیز بارش اور کرنٹ لگنے سے 5 افراد ہلاک

پاکستان کے شہر کراچی میں تیز بارش سے جڑے حادثات کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی میں تیز بارش سے جڑے حادثات کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق  کراچی کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوئی جس کے نتیجے میں شیرشاہ کے قریب دو افراد 35 سالہ تفصیل حسین اور 23 سالہ واثق محمد، اورنگی میں 35 سالہ ظہیر، ملیر میں 35 سالہ باسط اور ناظم آباد میں تیس سالہ شخص کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگئے۔بارش کے نتیجے میں سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا اور لوگ گھنٹوں تک سڑکوں پر پھنسے رہے۔محکمہ موسمیات نے کل بھی کراچی میں تیز بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

News Code 1856837

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 3 =