13 اکتوبر، 2015، 12:57 PM

پولینڈ میں شدید برف باری سے 2 افراد ہلاک

پولینڈ میں شدید برف باری سے 2 افراد ہلاک

پولینڈ میں شدید برف باری اور سردی کے نتیجے میں مختلف حادثات میں دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پولینڈ میں شدید برف باری اور سردی کے نتیجے میں مختلف حادثات میں دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ جنوبی پولینڈ میں سردی کی شدید لہر اورقبل از وقت برفباری سےمعمولات زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ بعض علاقوں میں بیس سینٹی میٹر تک برف پڑ چکی ہے۔سڑکیں، درخت اور مکانات سمیت ہر شئ  برف سے ڈھک گئی ہے۔ شدید برفباری کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔ حکام کے مطابق مختلف حادثات میں اب تک کم سے کم دو افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

News ID 1858829

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha