مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں شدید برف باری نے کئی ریاستوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جبکہ چین میں بھی برف باری سے معمولات زندگی معطل ہو کر رہ گئے۔ امریکہ کی نارتھ ڈکوٹہ سمیت کئی ریاستوں میں شدید برف باری نے نئے ریکارڈ قائم کر دیے ان ریاستوں میں مختلف علاقوں نے برف کی چادر اوڑھ رکھی ہے جس سے نظام زندگی درہم برہم ہو گیا۔ تاہم انتطامیہ نے سڑکیں بحال کرنے کا کام شروع کر دیا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اب تک بعض مقامات پر 16 انچ تک برف باری ہو چکی ہے ان علاقوں میں مزید برف باری کا بھی امکان ہے۔ دوسری طرف چین کے دار الحکومت بیجنگ میں بھی شدید برف باری ہوئی ہے اور حد نگاہ انتہائی کم ہو گئی، برف باری کے باعث بیجنگ میں 150 سے زائد پروازیں منسوخ اور متعدد شاہراہیں بند کر دی گئی ہیں۔
امریکہ میں شدید برف باری نے کئی ریاستوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جبکہ چین میں بھی برف باری سے معمولات زندگی معطل ہو کر رہ گئے۔
News ID 1859794
آپ کا تبصرہ