مہر خبررساں ایجنسی نے امریکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کی ریاستوں جنوبی ڈکوٹا اور نیبراسکا میں برفانی طوفان نے معمولات زندگی منجمد کردیے۔ دونوں ریاستوں کے شہری ان دنوں انتہائی سخت موسم کی لپیٹ میں ہیں۔ برف کے طوفان نے نہ صرف تھینکس گیونگ ڈے کی خوشیوں کا مزا کرکرا کردیا ، بلکہ دیگر معمولات زندگی بھی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں ۔سڑکیں ویران اور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ بعض علاقوں میں ایک اعشاریہ پانچ انچ برف پڑ چکی ہے۔ سڑکوں پر برف کی تہہ جم جانے سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا جبکہ پھسلن کی وجہ سے درجنوں حادثات بھی رونما ہوئے ہیں۔
امریکہ کی ریاستوں جنوبی ڈکوٹا اور نیبراسکا میں برفانی طوفان نے معمولات زندگی منجمد کردیے۔
News ID 1859903
آپ کا تبصرہ