یوکرائن میں شدید برفباری سے معمولات زندگی درہم برہم

یوکرائن میں آندھی اور شدید برفباری نے معمولات زندگی درہم برہم کر دیئے ہیں۔وسطی یوکرائن کے اکثر علاقے برفباری اور تیز ہوا وں کی لپیٹ میں ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یوکرائن میں آندھی اور شدید برفباری نے معمولات زندگی درہم برہم کر دیئے ہیں۔وسطی یوکرائن کے اکثر علاقے برفباری اور تیز ہوا وں کی لپیٹ میں ہیں۔  کے دارالحکومت کیف میں شدید برف باری سے عمارتیں اور سڑکیں برف سے ڈھک گئی ہیں۔ جس کے باعث ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔ جبکہ اوڈیسا سمیت کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔
حکام کے مطابق حادثات سے بچنے کے لیے متعدد سڑکیں بند کردی گئی ہیں۔ ریسکیو اہلکار برف ہٹا کر سڑکوں کو صاف کرنے میں مصروف ہیں۔

News Code 1860946

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 3 =