مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کی وسط مغربی ریاستوں میں آنے والے شدید طوفان میں کم از کم 11 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ تیزہواﺅں کی وجہ سے مکانات بھی ملبے کا ڈھیر بن گئے ہیں۔ امریکی حکام کے مطابق طوفان کی وجہ سے شمالی مسی سپی میں رشتہ دار کے ساتھ کار میں موجودایک بچے سمیت سات، ٹینیسی میں تین جبکہ آرکنساس میں ایک شخص ہلاک ہوا۔ مسی سپی میں طوفان نے سب سے زیادہ نقصان پہنچایا گھرگھر جا کر امداد مہیا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
حکام نے بتایا ہے کہ شمال مشرقی ریاست میں واقع ایک چھوٹے ایئرپورٹ پر کئی جہاز الٹ گئے اور متعدد افراد زخمی ہو گئے،ہر طرف درختوں سے سٹیل کی چادریں لپٹی ہوئی ہیں۔ ماہرین موسمیات نے اس طوفان کو’انتہائی خطرناک قرار دیا ہے۔
امریکہ کی وسط مغربی ریاستوں میں آنے والے شدید طوفان میں کم از کم 11 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ تیزہواﺅں کی وجہ سے مکانات بھی ملبے کا ڈھیر بن گئے ہیں۔
News ID 1860568
آپ کا تبصرہ