امریکہ میں طوفان کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 17 ہوگئی

امریکہ کی جنوبی ریاستوں میں آندھی ، طوفان اور ہوا کے بگولوں سے ہلاکتوں کی تعداد 17 ہو گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کی جنوبی ریاستوں میں آندھی ، طوفان  اور ہوا کے بگولوں سے ہلاکتوں کی تعداد 17 ہو گئی ہے۔ امریکہ کی تین جنوبی ریاستوں میں آندھی اور ہوا کے بگولوں نے تباہی مچا دی۔
امریکی حکام کے مطابق ریاست مسی سپی میں مختلف حادثات میں مزید دو افرادہلاک اور چھپن زخمی ہو گئے ہیں۔ جس کے بعد مسی سپی میں ہلاکتوں کی تعداد دس ہو گئی ہے جبکہ ریاست ٹینیسی میں  6 اور آرکنسا میں ایک شخص ہلاک ہوا۔ تیزہواؤں کے باعث متعدد گھروں اور املاک کو بھی بری طرح نقصان پہنچا ہے۔

News Code 1860613

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 12 =