مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی کوریا میں شدید بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی جس کے نتیجے میں ۔مختلف حادثات میں 40 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔عالمی ریڈ کراس کے مطابق شمالی کوریا میں حالیہ بارش اور سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے۔ روس اور چین کی سرحد پر واقع شمال مشرقی شہر راجن میں طوفانی بارشوں کے بعد کئی آبادیاں سیلاب میں ڈوب گئی ہیں۔ سیلابی ریلا متعدد مکانات ،پل اور گاڑیوں کو بہا کرلے گیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق مختلف حادثات میں اب تک چالیس افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ جبکہ گیارہ ہزار سے زائد افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔
شمالی کوریا میں شدید بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی جس کے نتیجے میں ۔مختلف حادثات میں 40 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
News ID 1857710
آپ کا تبصرہ