مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے شمال مشرقی علاقوں میں مون سون بارشوں نے تباہی مچادی ہے اور سیلاب کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق شمال مشرقی ریاست آسام کے ہنگامی آفات کے انتظامی مرکزکی طرف سے جاری اعلان میں بتایا گیا ہے کہ ملک کے شمال مشرقی علاقوں میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب کے باعث ہزاروں افراد کومحفوظ علاقوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔ہندوستانی ذرائع کے مطابق سیلاب سے اب تک 20 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔بڑی تعداد میں متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ امدادی کارروائیوں کا سلسلہ بھی جاری ہیں۔
ہندوستان کے شمال مشرقی علاقوں میں مون سون بارشوں نے تباہی مچادی ہے اور سیلاب کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
News ID 1873669
آپ کا تبصرہ