شمالی کوریا میں سیلاب سے 130 سے افراد ہلاک

شمالی کوریا میں سیلاب سے 130 سے افراد ہلاک جب کہ سیکڑوں لاپتہ ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی کوریا میں سیلاب سے 130 سے افراد ہلاک جب کہ سیکڑوں لاپتہ ہیں۔ اطلاعات کے مطابق شمالی کوریا کے جنوب مشرقی سرحدی علاقے میں سیلاب نے شدید تباہی مچائی ہے جس کے نتیجے میں ہزاروں افراد اپنا گھر چھوڑ کر محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہوچکے ہیں جب کہ سیلاب کے نتیجے میں 35 ہزار کے قریب گھروں کو نقصان پہنچا ہے جس میں سے بیشتر مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں، 8 ہزار سے زائد عمارتیں شدید متاثر ہوئی ہیں جب کہ علاقے میں روڈ، مواصلات اور دیگر نظام زندگی مکمل طور مفلوج ہوگیا ہے۔ اقوام متحدہ  کے مطابق سیلاب کے باعث اب تک 130 سے زائد افراد ہلاک جب کہ 4 سو کے قریب لاپتہ ہیں، تقریباً ڈیرھ لاکھ کے قریب افراد کو فوری طور پر امداد کی ضرورت ہے۔

News Code 1866868

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 6 =