24 جون، 2016، 1:19 PM

چین میں طوفانی بارشوں سے مختلف حادثات میں 98 افراد ہلاک

چین میں طوفانی بارشوں سے مختلف حادثات میں 98 افراد ہلاک

چین کے مشرقی صوبے جیانگسو میں ژالہ باری اور تیز ہواؤوں کے ساتھ ہونے والی طوفانی بارشوں کے نتیجے میں مختلف حادثات و واقعات میں 98 افراد ہلاک اور 500 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں جب کہ ملک کے جنوبی حصے میں سیلاب کے باعث 2 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کے مشرقی صوبے جیانگسو میں ژالہ باری اور تیز ہواؤوں کے ساتھ ہونے والی طوفانی بارشوں کے نتیجے میں مختلف حادثات و واقعات میں 98 افراد ہلاک اور 500 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں جب کہ ملک کے جنوبی حصے میں سیلاب کے باعث 2 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق مشرقی چین کے صوبے جیانگسو میں آندھی، طوفان، بگولوں اور بارشوں نے تباہی مچادی ہے، تیز بارشوں سے صوبے میں سیلاب کی سی صورتحال پیدا ہوگئی ہے جب کہ خطرناک بارشوں سے درجنوں دیہات صفحہ ہستی سے مٹ گئے ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق طوفانی بارشوں کے باعث اب تک مرنے والوں کی تعداد 98 ہوچکی ہے جب کہ 500 سے زائد افراد زخمی بھی ہیں جن میں سے 200 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

صوبے کے بیشتر شہروں میں بھی کئی عمارتیں تباہ ہو گئی ہیں جب کہ سڑکیں اور بازار ندی نالوں کا منظر پیش کررہے ہیں، شدید بارشوں کے باعث اسٹریٹ لائٹس کے کھمبے اور درخت اکھڑ گئے جبکہ  بجلی کی فراہمی کا نظام بھی درہم برہم ہوچکا ہے۔ چین کے صدر شی جن پنگ نے طوفان سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرہ افراد کی ہرممکن مدد کی جائے اورمتاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لئے جنگی بنیادوں پر کام کیا جائے۔

News ID 1864963

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha