11 ستمبر، 2015، 12:43 PM

جاپان میں سیلاب کے با‏ث 90 ہزار افراد بے گھر

جاپان میں سیلاب کے با‏ث 90 ہزار افراد بے گھر

جاپان کے شمال مشرقی علاقوں میں شدید طوفانی بارشوں اور دریا کے کنارے ٹوٹ جانے سے سیلاب نے تباہی مچادی ہے جس کے نتیجے میں90 ہزار افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جاپان کے شمال مشرقی علاقوں میں شدید طوفانی بارشوں اور دریا کے کنارے ٹوٹ جانے سے سیلاب نے تباہی مچادی ہے ،جس کے نتیجے میں90 ہزار افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ٹوکیو کےشمال مشرق میں واقع جوسو میں طوفانی بارشوں اور دریا کے بند ٹوٹ جانے سے سیلاب نے پورے شہر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جب کہ ہزاروں افراد اپنا گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے ہیں، پانی میں گھرے ہوئے لوگوں کو ریسکیو ہیلی کاپٹر کی مدد سے محفوظ مقامات کی جانب منتقل کیا جا رہا ہے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ اب تک کی اطلاعات کے مطابق 8 افراد لاپتا ہیں جب کہ 100 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔

جاپان کے محکمہ موسمیات کے مطابق 125 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے ساتھ بارش نے شہر میں تباہی مچادی جب کہ ایسی طوفانی بارش کی جاپان کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔

News ID 1858045

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha