مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررسان ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس اور جرمنی میں شدید بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں سات افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ پیرس میں سیلاب کے خطرے کے باعث دو میوزیم اور ایک میٹرو لائن بند کردی گئی ہے۔ فرانس کے جنوبی علاقوں میں شدید بارشوں سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ سڑکیں اور گلیاں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں ۔ متعدد گاڑیاں پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں ۔فرانسیسی میڈیا کے مطابق مختلف حادثات کے دوران دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ تین ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے ۔ صدر فرانسوا اولاند نے متاثرہ علاقوں میں ہنگامی حالت نافذ کرکے متاثرین کو فوری امداد فنڈز فراہم کرنے کا حکم دیا ہے ۔ ادھر جرمنی کے صوبے باواریا میں بارشوں اور سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد پانچ ہو گئی ہے ۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
فرانس اور جرمنی میں شدید بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں سات افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ پیرس میں سیلاب کے خطرے کے باعث دو میوزیم اور ایک میٹرو لائن بند کردی گئی ہے۔
News ID 1864472
آپ کا تبصرہ