4 اکتوبر، 2015، 8:04 PM

فرانس میں طوفان اور سیلابی ریلوں میں 16 افراد ہلاک

فرانس میں طوفان اور سیلابی ریلوں میں  16 افراد ہلاک

فرانس میں طوفان اور سیلابی ریلوں نے شدید تباہی مچادی ہے جس کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور کئی لاپتہ ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس میں طوفان اور سیلابی ریلوں نے شدید تباہی مچادی ہے جس کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور کئی لاپتہ ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق فرانس کے جنوب مشرقی حصے میں شدید طوفان اور سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی ہے جس کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور کئی اب بھی لاپتہ ہیں جب کہ سیلاب کے باعث علاقے میں نہ صرف نظام زندگی مکمل طور پر مفلوج ہے بلکہ آمدورفت کے ذرائع بھی بری طرح متاثر ہوچکے ہیں۔حکام کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں جب کہ دوسری جانب فرانسیسی  صدر فرانسوا اولاند نے سیلاب سے متاثرہ علاقے کو آفت زدہ قرار دیدیا ہے۔

News ID 1858618

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha