برازیل میں شدید بارشوں اور مختلف حادثات میں 19 افراد ہلاک

برازیل میں شدید بارشوں کے باعث بڑے پیمانے پر تباہی کے باعث مختلف حادثات میں 19 افراد ہلاک جب کہ نظام زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔

مہر خبررسان ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برازیل میں شدید بارشوں کے باعث بڑے پیمانے پر تباہی کے باعث مختلف حادثات میں 19 افراد ہلاک جب کہ نظام زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق برازیل کے دارالحکومت ساؤ پاؤلو اور گردونواح میں شدید بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی دی، سڑکیں اور گلیاں جھیل کا منظر پیش کرنے لگیں جب کہ نظام زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا۔

ریسکیو اہلکاروں کے مطابق 17 افراد لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہلاک ہوئے جب کہ 2 افراد کی موت پانی میں بہہ جانے سے ہوئی۔ ہزاروں کی تعداد میں لوگ بے گھر ہو گئے ہیں جبکہ بارشوں میں ساؤ پاؤلو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن اور ریلوے کا نظام بھی درہم و برہم ہوگیا ہے۔

News Code 1862489

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 2 =