22 اگست، 2016، 1:16 PM

برازیل کے شہر ریو میں اولمپکس کھیلوں کی اختتامی تقریب

برازیل کے شہر ریو  میں اولمپکس کھیلوں کی اختتامی تقریب

برازیل کے شہر ریو میں اولمپکس کھیلوں کا عالمی میلہ اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا ہے، اختتامی تقریب میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا اور 2020 میں ہونے والے اولمپکس کا جھنڈا جاپان کے سپرد کردیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کی رپورٹ کے مطابق برازیل کے شہر ریو میں اولمپکس کھیلوں کا عالمی میلہ  اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ  اختتام پذیر ہو گیا ہے، اختتامی تقریب میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا اور 2020 میں ہونے والے اولمپکس کا جھنڈا جاپان کے سپرد کردیا گیا۔

برازیل میں جاری ریو اولمپکس گیمز رنگوں اور روشنیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئے، اختتامی تقریب میں تمام ملکوں کے کھلاڑی اور آفیشلز اپنے اپنے جھنڈے لے کر میدان میں آئے تو شائقین نے سب کو خوب داد دی، فنکاروں نے بھی شاندار پرفارمنس سے حاضرین کو جھومنے پر مجبور کردیا۔ آخر میں 2020 میں ہونے والے اولمپکس کا جھنڈا جاپان کے حوالے کیا گیا اور پھر  اولمپکس مشعل بجھائی دی گئی۔

اولمپکس مقابلوں میں206 ممالک کے 11 ہزار ایتھلیٹس نے حصہ لیا، اولمپکس مقابلے 16 روز برازیل کے 33 مقامات پر جاری رہے۔ کھیلوں کے آخری روز بھی امریکہ نے سونے کے 3 تمغے حاصل کئے جب کہ روس نے بھی دو تمغوں کے ساتھ ریو اولمپکس کو یادگار بنایا، آخری روز برازیل کے حصے میں بھی ایک طلائی تمغہ آیا۔

پوائنٹس ٹیبل پر امریکہ 121 میڈلز کے ساتھ سر فہرست رہا جب کہ دوسرے نمبر پر چین اور تیسرا نمبر برطانیہ کا رہا۔ امریکا نے سونے کے 46، چاندی کے 37 اور کانسی کے 38 میڈلز حاصل کئے جب کہ چین نے سونے کے 26 ،  چاندی کے 18  اور  کانسی کے 26 کے تمغے حاصل کئے۔ برطانیہ نے سونے کے 27، چاندی کے 23 اور کانسی کے 17 میڈلز اپنے نام کئے۔ اولمپکس مقابلوں میں ایران نے بھی 3 سونے کے ایک چاندی کا اور 3 کانسے کے تمغے حاصل کئے۔

News ID 1866384

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha