8 اگست، 2016، 3:08 PM

ریو میں اولمپکس مقابلوں میں اب تک امریکا 12 تمغوں کے ساتھ سر فہرست

ریو میں اولمپکس مقابلوں میں اب تک امریکا 12 تمغوں کے ساتھ سر فہرست

برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں اولمپکس کے عالمی مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، 5 اگست سے شروع ہونے والے اولمپکس مقابلوں میں اب تک امریکہ 12 تمغوں کے ساتھ سر فہرست ہے جبکہ چین 8 تمغوں کے ساتھ دوسرے اور آسٹریلیا 6 تمغوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں اولمپکس کے عالمی مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، 5 اگست سے شروع ہونے والے اولمپکس مقابلوں میں اب تک امریکہ 12 تمغوں کے ساتھ سر فہرست ہے جبکہ چین 8 تمغوں کے ساتھ دوسرے اور آسٹریلیا 6 تمغوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ امریکی کھلاڑیوں نے اب تک  3 طلائی، 5 چاندی اور 4 کانسی کے تمغے جیت لئے لئے ہیں۔ چین کے کھلاڑیوں نے بھی تین سونے کے تمغے، 2 چاندی اور 3 کانسی کے تمغے حاصل کیے جبکہ آسٹریلیا کے ایتھلیٹس نے تین سونے اور تین کانسی کے تمغے جیتے ہیں۔ واضح رہے کہ اولمپکس مقابلے 21 اگست تک جاری رہیں گے۔

News ID 1866077

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha