مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی میں 2 دن سے جاری شدید گرمی کی لہرسے 150 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ ڈی ہائیڈریشن اورلولگنے کے باعث متعدد افراد شہر کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ اطلاعات کے مطابق قیامت خیز گرمی، بدترین لوڈشیڈنگ اور حبس کے باعث شہرمیں جاں بحق افراد کی تعداد 150 ہو گئی، جناح اسپتال میں 85، عباسی شہید اسپتال میں 20، لیاری جنرل اسپتال میں 9 جب کہ سول اسپتال میں 8 اور کے پی ٹی اسپتال میں 2افراد کی لاشیں لائی گئیں، ڈی ہائیڈریشن اورلو لگنے کے باعث متعدد افراد شہر کے مختلف اسپتالوں میں اب بھی زیرعلاج ہیں، گرمی کی وجہ سے صدر پولیس اسٹیشن میں تعینات پولیس ہیڈ کانسٹیبل 50سالہ جاوید لو لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔
پاکستان کے شہر کراچی میں 2 دن سے جاری شدید گرمی کی لہرسے 150 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔
News ID 1856046
آپ کا تبصرہ