پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر

بحیرہ عرب سے گزرنے والی سب میرین کیبل میں خرابی کے باعث پاکستان بھر میں انٹرنیٹ کی رفتار سست ہوگئی جس کی وجہ سے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بحیرہ عرب سے گزرنے والی سب میرین کیبل میں خرابی کے باعث  پاکستان  بھر میں انٹرنیٹ کی رفتار سست ہوگئی جس کی وجہ سے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔ اطلاعات  کے مطابق پاکستان کو بذریعہ انٹرنیٹ دنیا بھر سے جوڑنے والی زیر سمندر مرکزی کیبل میں خرابی پیدا ہوگئی جس کی وجہ سے پاکستان  میں انٹرنیٹ صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ تھری جی اور فور جی انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین بھی مشکلات کا شکار ہیں۔ رپورٹ کے مطابق زیر سمندر مرکزی کیبل میں خرابی کے باعث پاکستان کے علاوہ خطے کے مختلف ممالک  بھی متاثر ہوئے ہیں۔

News Code 1856139

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha