کراچی میں مقابلے کے دوران  3 وہابی دہشت گرد ہلاک

پاکستان کے شہر کراچی میں سپرہائی وے کے قریب واقع فقیرا گوٹھ میں پولیس مقابلے کے نتیجے میں وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس نیوز کےحوالے سے قنل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی میں سپرہائی وے کے قریب واقع فقیرا گوٹھ میں پولیس مقابلے کے نتیجے میں وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ اطلاعات کےمطابق پولیس نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سپرہائی وے پر واقع فقیرا گوٹھ میں کارروائی کی جس کے دوران دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے میں 3 وہابی دہشت گرد مارے گئے تاہم کارروائی میں پولیس کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ایس ایس پی راؤ انوار کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشت گردوں میں کالعدم تحریک طالبان کا امیر منشی اور اس کے 2 ساتھی شامل ہیں ۔

News Code 1863470

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 0 =