طالبان کی افغان صوبہ کنڑ سے پاکستانی پوسٹوں پر فائرنگ

افغانستان کے صوبہ کنڑ سے طالبان دہشت گردوں نے پاکستانی پوسٹوں پر فائرنگ کی ہے تاہم فائرنگ سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبہ کنڑ سے طالبان دہشت گردوں نے پاکستانی پوسٹوں پر فائرنگ کی ہے تاہم فائرنگ سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ذرائع کے مطابق اتوار کے صبح افغانستان کے مشرقی صوبہ کنڑ سے دہشت گردوں نے باجوڑایجنسی کی تحصیل ماموند کے علاقے کگہ اور دیگر سرحدی علاقوں میں قائم سکیورٹی فورسز کے پوسٹوں پر فائرنگ کی ۔

فائرنگ کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ۔فائرنگ کے بعد سکیورٹی فورسز نے بھرپور جوابی کاروائی کی جس کے نتیجے میں طالبان دہشت گرد واپس افغانستان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

News Code 1864524

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 1 =