افغانستان امریکی ڈرون حملے میں 3 پاکستانی طالبان ہلاک

افغانستان کے مشرقی صوبہ کنڑ میں امریکی ڈرون حملے میں 3 پاکستانی طالبان دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے مشرقی صوبہ کنڑ میں امریکی ڈرون حملے میں 3 پاکستانی طالبان دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق صوبائی حکام نے ڈرون حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ڈرون حملہ ضلع سہگل میں کیا گیا جس میں طالبان دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا جس میں 3 پاکستانی طالبان مارے گئے ۔مرنے والوں کا تعلق باجوڑ ایجنسی سے ہے اور انکی شناخت عتیق اللہ اور حق یار کے نام سے ہوئی ہے ۔گزشتہ روز بھی صوبہ کنڑ میں امریکی ڈرون حملے میں چار پاکستانی طالبان مارے گئے تھے ۔

News Code 1860962

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha