یمن کے صوبہ شبوا میں القاعدہ کے 4 دہشت گرد ہلاک

جنوبی یمن کے صوبہ شبوا میں ڈرون حملے میں القاعدہ کے 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوبی یمن کے صوبہ شبوا میں ڈرون حملے میں القاعدہ کے 4  دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق یمن کے صوبہ شبوا میں امریکی ڈرون طیارے نے ایک کارکو نشانہ بنایا جس میں سوارالقاعدہ کے 4  دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ مقامی حکام اور شہریوں کا کہنا ہے ڈرون حملہ کے بعد کار سے شعلے اٹھنے لگے۔واضح رہے کہ امریکہ کی جانب سے یمن کے مختلف علاقوں میں القاعدہ کے ٹھکانوں کا نشانہ بنایا جاتا ہے تاہم امریکہ ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کرتا یہ حملے خلیجی عرب ریاستوں میں قائم امریکی فوجی اڈوں سے کئے جاتے ہیں ۔

News Code 1862300

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha