مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبے ننگرہار میں امریکی جاسوس طیارے کے حملے کے نتیجے میں داعش دہشت گرد تنظیم کے 20 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق ڈرون حملہ صوبہ ننگرہار کے ضلع پیخا کے علاقے اچین میں داعش کے مشتبہ ٹھکانوں پر کیا گیا۔واضح رہے کہ ننگرہار افغانستان کا پاکستان کی خیبر ایجنسی کے ساتھ واقع سرحدی صوبہ ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی ڈرون حملے میں داعش کے کم از کم 20 دہشت گرد مارے گئے، جبکہ اس کے کئی ٹھکانوں کو تباہ کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی افغانستان کے مختلف صوبوں میں دہشت گردوں بالخصوص داعش کے ٹھکانوں کو کئی بار ڈرون حملوں سے نشانہ بنایا جاچکا ہے، جن میں متعدد دہشت گرد ہلاک اور ان کے کئی ٹھکانے تباہ ہوئے۔
آپ کا تبصرہ