مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقے میں ڈرون حملے میں داعش کے 3 دہشت گرد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے ہیں۔ داعش کے ٹھکانے کو امریکی جاسوس طیارے نے پاکستان افغان سرحدی علاقے نازیان میں نشانہ بنایا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جاسوس طیارے نے داعش کے ٹھکانے پر ایک میزائل فائر کیا جس سے ٹھکانہ بھی تباہ ہوگیا۔ واضح رہے کہ افغان علاقہ نازیان پاکستانی علاقے خیبر ایجنسی سے منسلک ہے۔
![افغانستان کے سرحدی علاقے میں ڈرون حملے میں داعش کے 3 دہشت گرد ہلاک افغانستان کے سرحدی علاقے میں ڈرون حملے میں داعش کے 3 دہشت گرد ہلاک](https://media.mehrnews.com/d/2015/06/28/3/1751556.jpg?ts=1486462047399)
پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقے میں ڈرون حملے میں داعش کے 3 دہشت گرد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1859202
آپ کا تبصرہ