مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغاستان میں دو مختلف ڈرون حملوں کے نتیجے میں کم از کم 16 مبینہ دہشت گردی ہلاک ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پہلے ڈرون طیارے نے افغانستان میں صوبہ ننگر ہار میں کارروائی کی، ننگر ہار میں نازیان کے علاقے میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا۔ ڈرون حملے کے نتیجے میں 6 مبینہ شدت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔ دوسرا حملہ ننگر ہار کے علاقے باندر میں ہوا جس کے دوران دو میزائل فائر کیے گئے۔ حملے کے نتیجے میں دس مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوئے جن کا تعلق داعش سے بتایا جارہا ہے.
افغاستان میں دو مختلف ڈرون حملوں کے نتیجے میں کم از کم 16 مبینہ دہشت گردی ہلاک ہوگئے ہیں۔
News ID 1859081
آپ کا تبصرہ