مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں ڈرون حملے میں اہم طالبان کمانڈر مارا گیا جبکہ طالبان نے ایک چیک پوسٹ پر حملہ کرکے اسے آگ لگا دی جس کے باعث 5اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ڈرون حملہ افغانستان کے صوبہ کنر میں کیا گیا۔ حملے میں طالبان کمانڈر سمیت اس کا ساتھی بھی مارا گیا۔ دوسری جانب صوبہ پکتیا میں طالبان اور فورسز کے مابین جھڑپیں جاری ہیں۔ لڑائی کے دوران طالبان نے ایک سیکورٹی چیک پوسٹ کو آگ لگا دی ہے۔ ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان نے 4 سیکورٹی اہلکاروں کو اغوا بھی کر لیا ہے۔
افغانستان میں ڈرون حملے میں اہم طالبان کمانڈر مارا گیا جبکہ طالبان نے ایک چیک پوسٹ پر حملہ کرکے اسے آگ لگا دی جس کے باعث 5اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1859293
آپ کا تبصرہ