مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کے صوبے شبوا میں امریکی ڈرون حملے کے القاعدہ کے 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق امریکی حکام نے یمن کے صوبے شبوا میں ڈرون طیارے کے ذریعے ایک گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں اس میں سوار 3 افراد ہلاک ہو گئے۔ امریکی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے تینوں افراد کا تعلق القاعدہ دہشت گرد تنظیم سے تھا۔واضح رہے کہ امریکا یمن میں موجود القاعدہ کے عرب گروپ کو سب سے خطرناک تصور کرتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ گزشتہ کئی سالوں کے دوران القاعدہ کے کئی اہم کمانڈرز کو ہلاک کر چکا ہے۔
یمن کے صوبے شبوا میں امریکی ڈرون حملے کے القاعدہ کے 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔
News ID 1865566
آپ کا تبصرہ