7 ستمبر، 2016، 2:29 PM

یمن میں امریکی فضائی حملے میں القاعدہ کے 15 دہشت گرد ہلاک

یمن میں امریکی فضائی حملے میں القاعدہ کے 15 دہشت گرد ہلاک

یمن کے صوبے شبوا میں امریکی فضائی حملے میں وہابی دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے 15 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کے صوبے شبوا میں امریکی فضائی حملے میں وہابی دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے 15 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یمن کے صوبے شبوا میں امریکی فضائی کارروائی کے نتیجے میں القاعدہ کے 53  دہشت گرد ہلاک ہوگئے، امریکی حکام کا کہنا ہے کہ فضائی کارووائیاں 24 اگست سے لے کر 4 ستمبر کے درمیان صوبے شبوا کے علاقوں میں کی گئیں تھے تاہم ان کارروائیوں میں مارے جانے والے القاعدہ ارکان کی شناخت نہیں بتائی گئی۔امریکی حکام کے مطابق یمن میں جاری القاعدہ کے خلاف کارروائیوں کے باعث دہشت گرد دباؤ میں ہیں جب کہ اس قسم کی کارروائیاں دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو امریکی شہریوں پر حملے سے باز رکھیں گی۔واضح رہے کہ یمن میں القاعدہ اور داعش کو سعودی عرب کی مکمل حمایت حاصل ہے لیکن دوسری طرف سعودی عرب القاعدہ اور داعش کو یمن اور دیگر ممالک تک محدود رکھنے کے لئے امریکہ کے ساتھ بھر پور تعاون کررہا ہے۔ امریکہ اور سعودی عرب نے ملکر  القاعدہ اور پھر داعش دہشت گرد تنظیموں کو تشکیل دیا اور دنیا بھر میں سرگرم تمام دہشت گرد تنظیموں کا تعلق سعودی عرب سے ہے ۔

News ID 1866757

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha