مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبہ قندوز میں امریکہ کے ڈرون حملے میں 12 طالبان دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق امریکی ڈرون حملے میں ایک کمپاؤنڈ میں موجود افراد کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 12 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے اور ہلاک ہونیوالوں میں 6 غیرملکی دہشتگردوں سمیت طالبان کا شیڈو گورنر بھی شامل ہے۔افغان حکام کے مطابق طالبان کے خلاف کارروائی گزشتہ دوپہر کوکی گئی تھی۔
افغانستان کے صوبہ قندوز میں امریکہ کے ڈرون حملے میں 12 طالبان دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
News ID 1871674
آپ کا تبصرہ