افغانستان میں داعش کے2 سینئر کمانڈروں سمیت 64 دہشت گرد ہلاک

افغانستان میں امریکی ڈرون حملے اورنیشنل سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں سعودی عرب سے منسلک وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے2 سینئر کمانڈروں سمیت 64 دہشت گرد ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں امریکی ڈرون حملے اورنیشنل سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں سعودی عرب سے منسلک  وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے2 سینئر کمانڈروں سمیت 64  دہشت گرد ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق جنوبی صوبہ ہلمند کے شہرلشکر گاہ میں بم دھماکے میں 3 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے جبکہ 120 طالبان ہتھیار پھینک کرامن عمل میں شامل ہوگئے۔  افغان میڈیا کے مطابق مشرقی صوبہ ننگرہار میں امریکی ڈرون حملے میں 2 کمانڈروں سمیت داعش کے 7 جنگجو ہلاک ہوگئے۔ مقامی سیکیورٹی حکام کے مطابق ڈرون حملہ ضلع آچن میں کیا گیا۔صوبائی پولیس کے ترجمان حضرت حسین مشرقی وال کا کہنا ہے کہ داعش دہشت گردوں کو مامند درہ اور پیکھا کے علاقے میں نشانہ بنایا گیا۔حملے میں غیرملکی بھی مارے گئے۔ امریکی افواج کی جانب سے صوبے میں وہابی دہشت گردوں پر ڈرون حملے بڑھا دیے گئے ہیں جنوری اور فروری کے درمیان اب تک 20 ڈرون حملے کیے جاچکے ہیں جن میں متعد د دہشت گرد  مارے گئے۔افغان سیکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 57 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ وزارت دفاع کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آپریشن گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبہ فریاب اور بغلان میں کیا گیا ۔بیان میں  کہا گیا ہے کہ فریاب کے ضلع پشتون کوٹ میں آپریشن کے دوران گروپ کمانڈر سمیت 30 دہشت گرد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے ۔دریں اثنا وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ 5 دہشت گرد صوبہ قندوز کے ضلع دشت آرچی جبکہ 3صوبہ ارزگان کے ضلع چارچینو میں مارے گئے۔

News Code 1862206

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha