افغانستان میں جھڑپوں میں 41 دہشت گرد اور7 فوجی ہلاک

افغانستان میں فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں 5 کمانڈروں سمیت 41 دہشتت ہلاک ہوگئے جبکہ شدت پسندوں کے حملوں میں 7 افغان فوجی بھی مارے گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں 5 کمانڈروں سمیت 41 دہشتت ہلاک ہوگئے جبکہ شدت پسندوں کے حملوں میں 7 افغان فوجی بھی مارے گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق پاک افغان سرحد کے قریب صوبہ نورستان میں فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 2 پاکستانیوں سمیت 6 طالبان دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ادھرمسلح افراد نے بھارت میں افغانستان کے سفیر کے بھائی کو گولی مار کر قتل کردیا، جلال آباد میں بھارتی سفارتخانے کی گاڑی پر حملے کی سازش ناکام بناتے ہوئے داعش کے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے۔

News Code 1860339

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 15 =