مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستان کے نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں امریکی ڈرون حملے میں متعدد طالبان رہنماوں کی ہلاکت کی اطلاع ہے جن میں طالبان رہنما ملا اختر منصور بھی شامل ہیں۔
افغانستان میں امریکی ڈرون حملے میں متعدد طالبان رہنماوں کی ہلاکت کی اطلاع ہے، یہ حملہ گزشتہ روز پاک افغان سرحدی علاقے زابل میں ہوا تھا ، ڈرون حملے میں مارے جانے والے طالبان رہنماوں میں ممکنہ طور پر افغان طالبان کے امیر ملا محمد اختر منصوربھی شامل ہیں ۔
اطلاعات کے مطابق ڈرون حملے میں اہم افغان طالبان رہنماوں کے مارے جانے کی بھی اطلاع ہے۔ابھی تک کسی ذرائع سے بھی ملا اختر منصور کے ہلاک ہونے کی تصدیق نہیں ہوئی۔
ممتاز تجزیہ نگار رحیم اللہ یوسف زئی کے مطابق ابھی تک اس کی تصدیق نہیں کی جا سکتی۔ جیو نیوز سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ یہ حملہ زابل میں ہوا جو طالبان کا گڑھ ہے، اس حملے میں کافی جانی نقصان ہوا ہے ، اگر ملا اختر منصور وہاں تھے تو لازمی طور پر ان کو بھی نقصان پہنچا ہوگا ،لیکن ابھی اس کی تصدیق نہیں کی جا سکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ زابل میں کافی طالبان موجود ہیں اور ملا اختر منصور کافی عرصے سے منظر عام پر نہیں تھے۔ اگر ان کی ہلاکت بھی ہوئی ہے تو طالبان اس کی فوری تصدیق نہیں کرینگے۔
آپ کا تبصرہ