مہر خبررساں ایجنسی نے اے ایف پی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے مشرقی صوبہ جلال آباد کے قریب حال ہی میں افغان فوج میں بھرتی ہونے والے افراد کی بس پر خود کش حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔ افغان وزارت دفاع کے ترجمان دولت وزیری نے واقعے اور ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملہ آور نے بس کو تین پہیوں کی موٹر سائیکل سے نشانہ بنایا۔دولت وزیری کا کہنا تھا کہ نئے بھرتی ہونے والے فوجیوں کو جلال آباد سے کابل منتقل کیا جارہا تھا۔ حملے میں 26 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے ٹوئٹر بیان میں حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
افغانستان کے مشرقی صوبہ جلال آباد کے قریب حال ہی میں افغان فوج میں بھرتی ہونے والے افراد کی بس پر خود کش حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1863233
آپ کا تبصرہ