مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبے کنڑ میں تحریک طالبان پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان جھڑپ میں 14 طالبان دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق افغان وزارت دفاع کے حکام نے مشرقی افغانستان میں مسلح تصادم کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دونوں دہشت گرد گروپوں میں مشرقی صوبہ کنڑ کے ضلع سرکنو میں جھڑپ ہوئی ہے جس کے دوران تحریک طالبان پاکستان کے 8 اور افغان طالبان کے 6 دہشت گرد مارے گئے ہیں جب کہ دونوں اطراف کے متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
افغانستان کے صوبے کنڑ میں تحریک طالبان پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان جھڑپ میں 14 طالبان دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
News ID 1865006
آپ کا تبصرہ